رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 115 روپے کلو مہنگا

یوٹیلیٹی اسٹورز  پر وزیراعظم  پیکیج کے تحت گھی 375 سے بڑھا کر 490 روپے فی کلو کردیا گیا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق اضافے سے مستثنیٰ

اتحادی حکومت نے رمضان سے قبل مہنگائی کے مارے عوام کو نئی مشکل میں ڈآل دیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکیج کے تحت ملنے والے گھی کی قیمت میں 115 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز  پر وزیراعظم  پیکیج کے تحت گھی فی کلو 115 روپے مہنگا ہوگیا ہے، اب سبسڈی والا گھی 375 سے بڑھا کر 490 روپے فی کلو کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈالر نے روپے کے پر کتر ڈالے، انٹربینک میں بلند ترین سطح 285 روپے پر پہنچ گیا

فروری میں ہدف سے 30 کروڑ روپے زائد 527.3 ارب روپے کے محصولات جمع

یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکچ کے تحت گھی فی کلو 115 روپے مہنگا ہو گیا جبکہ سبسڈی والا گھی375 سے بڑھاکر 490 روپے کردیا گیا ۔ اس سے قبل یکم جنوری 2023 کو گھی کی قیمت میں فی کلو 75 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔  دو ماہ میں وزیر اعظم پیکیج کے تحت گھی مجموعی طور پر 190 روپے مہنگا کیا جاچکا ہے ۔

 بی آئی ایس پی کے مستحقین گھی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے ۔ بی آئی ایس پی کے مستحقین کیلئے گھی کی فی کلو قیمت 300 روپے برقرار رہے گی۔ عوام کا شکوہ ہے کہ اس طرح ان کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر