ڈالر اور سونے کی قیمتیں آسمانوں پر؛ ڈالر19 روپے مہنگا، فی تولہ سونا 2 لاکھ 7 ہزار کا ہوگیا

انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو رونڈ ڈالا ،انٹر بینک میں ڈالر18روپے 98 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 16 روپے مہنگا ہوا جبکہ فی تولہ سونا 9 ہزار 400 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ اسٹاک میں مثبت رجحان رہا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بدترین گراوٹ دیکھی گئی جبکہ فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے تاہم اسٹاک میں مثبت رجحان رہا ۔

انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو رونڈ ڈالا، انٹربینک میں ڈالر18روپے 98 پیسے اضافہ ہوا جبکہ فی تولہ سونا 9 ہزار 400 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ اسٹاک میں مثبت رجحان رہا ۔

یہ بھی پڑھیے

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی؛ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ گھٹاکر “ٹرپل سی تھری” کردی

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں پاکستان روپے کے مقابلے میں ڈالر18 روپے 98 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے 9 پیسے کی سطح پر آگیا ہے جوکہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ڈالر 16 روپے مہنگا ہوکر  290 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ گزشتہ  تین ر وز  کے دوران  ایک امریکی  ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ 2.35 فیصد ڈی ویلیو ہوگیا ہے۔

دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں بھی ایک دم سے ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ آج صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 9 ہزار 400 جبکہ 10 گرام سونا 8 ہزار 60 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 9 ہزار 400 روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح  2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا کا بھاؤ  ایک لاکھ 77 ہزار 50 روپے کا ہوگیا ۔

کرنسی مارکیٹ اور صرافہ بازار میں بدترین مندی کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ۔ شرح سود میں اضافے  کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ۔

حصص بازار کا 100 انڈیکس  258 پوائنٹس اضافے سے40 ہزار 670 پر بند ہوا۔ آج 313 کمپنیز کے شیئر کا کاروبار ہوا جس میں 108 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 182 کی قیمت میں کمی آئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر