اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر اور سونے کا بھاؤ ارزاں ہوئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 اندیکس 99 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 334 پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی آئی تاہم اوپن مارکیٹ میں قدر مستحکم رہی ،صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ کم ہوا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک  ایکسچینج  مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت جبکہ صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ  ارزاں ہوئے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی دیکھی گئی جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت اور صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی آئی  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے بقایا جات 445 ارب روپے سے زائد ہوگئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو حد بندی کا سیشن دیکھا گیا کیونکہ بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس 99 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 334 پر بند ہوا۔

PSX 7th March

حصص بازار میں آج 92 کمپنیز کے شیئرز کا لین دین ہوا جس میں سے 32 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ  57 کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔3 کے بھاؤ مستحکم رہیں۔

دوسری جانب  انٹر بینک پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی  جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں  5 پیسے کی معمولی کمی آئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 87 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں  ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ۔  فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق  آج ڈالر کی قیمت بنا کسی تبدیلی کے  279 روپے کی سطح پر رہی ۔

صرافہ بازار میں سونے کی بھاؤ ارزاں ہوئے۔ ایک تولہ سونے کی قیمت میں700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 600 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی سے ایک تولہ سونا  ایک لاکھ97 ہزار 300 جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 153 کا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر