ٹی ڈی اے پی ، صوبائی محکمہ سیاحت اور نجی شعبے کی آئی ٹی بی برلن 2023 میں شرکت

آئی ٹی بی برلن 2023 کے دوران تقریبا 10,000 سے زیادہ نمائش کنندگان اور قریبا  160,000 زائرین شرکت کررہے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP)، صوبائی محکمہ سیاحت اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ITB برلن 2023 میں شرکت کی ، تاکہ دنیا کو پاکستان کی سیاحتی صلاحیت کو پیش کیا جا سکے اور ملک میں سیاحت کی صنعت میں B2B روابط کو فروغ دیا جا سکے۔ ITB برلن 2023 میں پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کیا۔

چیئرمین اور ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کی مسلسل کاوشوں کی وجہ سے  صوبائی/علاقائی سیاحت کے محکموں اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے وفد کی چودہ سال بعد آئی ٹی بی برلن میں ایک ساتھ شرکت ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی ڈی اے پی ، صوبائی محکمہ سیاحت اور نجی شعبے کی آئی ٹی بی برلن 2023 میں شرکت

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر اور سونے کا بھاؤ ارزاں ہوئے

حکومت پاکستان کے کفایت شعاری کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت اور MD PTDC ورچوئل موڈ میں ITB میں شرکت کر رہے ہیں تاکہ شرکت کی لاگت کو کم کیا جا سکے۔ کوشش کی گئی ہے کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد اس سفر میں اپنی ٹور پراڈکٹس کی نمائش اور B2B روابط کو فروغ دینے کے لیے شرکت کر سکے۔

13 نجی شعبے کی کمپنیاں اور 4 صوبائی محکمہ سیاحت بشمول کے پی، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان کے ساتھ پی ٹی ڈی سی اور ٹریڈ ڈیویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان آئی ٹی بی برلن 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وفد کا حصہ ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت و کھیل نے تقریب سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے دلکش قدرتی حسن، ثقافتی فراوانی اور سیاحوں کو پیش کی جانے والی بے مثال مہمان نوازی کے لیے جانا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور سیاحوں کے لیے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور اندرون ملک سیاحت کو وبائی امراض سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

مشیر نے منتظمین کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ملک میں سیاحوں کی آمد کو بڑھانے کے لیے سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت میں اپنی مکمل مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر، پی ٹی ڈی سی، آفتاب الرحمان رانا نے بھی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کا مرکز، قدرتی حسن کے بے شمار مقامات، دنیا کے بلند ترین پہاڑ، بہت سے مذہبی اور تاریخی مقامات، منفرد فنون اور دستکاری اور ایک بھرپور ثقافت اور ورثہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بہترین سیاحتی مقام ہے اور یہ سیاحت کے شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کو ملک میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان کے پویلین کا افتتاح کیا اور PTDC اور T-DAP کی جانب سے ITB 2023 میں شرکت کے لئے قومی وفد کو اکٹھا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی ٹی بی میں پاکستان کی شمولیت ٓ یقینی طور پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر بنانے کی راہ ہموار کرے گی۔

پاکستان پویلین نے بہت سے تجارتی زائرین، نمائش کنندگان، ٹور آپریٹرز اور تجارتی مندوبین کواپنی طرف متوجہ کیا۔ بہت سے سوشل میڈیا انفلئنسرز اور میڈیا پرسنز نے بھی پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

ITB برلن (International Tourisms-Börse Berlin)

 جرمنی میں ہر سال منعقد ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی تجارتی میلہ ہے جہاں ٹریول انڈسٹری اکٹھی ہوتی ہے۔ آئی ٹی بی برلن 2023 کے دوران تقریبا 10,000 سے زیادہ نمائش کنندگان اور قریبا  160,000 زائرین اکٹھے ہو رہے ہیں یہ  شو ٹریول ایونٹ انڈسٹری میں اہم ثابت ہوگا۔

متعلقہ تحاریر