سپلائی چین میں تعطل، ہنڈا اٹلس کارز نے 31 مارچ تک پیداوار روک دی
کمپنی نے سی کے ڈی کٹس اور آلات پابندی کو سپلائی چین میں توطل کی بڑی وجہ قرار دےد دیا، پاک سوزوکی کی گاڑیوں کی فروخت 15 سال کی سچی سطح تک آگئی
ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے سپلائی چین میں خلل پیدا ہونے کی وجہ سے اپنا پلانٹ آج سے 31 مارچ تک عارضی طور پر بند کردیا۔
دوسری جانب فروری 2023 میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت (کرونا کے علاوہ) 15 سال کی نچلی ترین سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیے
ہنڈا اٹلس نے ایک ماہ میں تیسری بار گاڑیاں ساڑھے 5 لاکھ روپے تک مہنگی کردیں
انڈس موٹر کے بعد ہنڈا اٹلس نے بھی مہینے میں دوسری بار گاڑٖیاں مہنگی کردیں
ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ ایک نوٹس میں کمپنی نے اعلان کیا کہ حکومت کی جانب سے مکمل طور پر تیار کردہ آلات (سی کے ڈی کٹس)، خام مال کی درآمد پر پابندیوں اور غیر ملکی ادائیگیوں کو روکنے کے باعث سپلائی چین میں خلل پڑا ہے اوراس صورتحال میں وہ آپریشن جاری رکھنے سے قاصر ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ”موجودہ معاشی صورتحال میں سی کے ڈی کٹس ، خام مال کی درآمد اور بیرونی ادائیگیوں کو روکنے کیلیے لیٹر آف کریڈٹ(ایل سیز)کھولنے پر پابندی جیسے سخت حکومتی اقدامات کی وجہ سے کمپنی کی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے ،نتیجتاً، کمپنی اپنی پیداوار کو جاری رکھنے کی حالت میں نہیں ہے اور بالآخر اسے اپنا پلانٹ 9 مارچ 2023 سے 31 مارچ 2023 تک بند کرنا پڑرہا ہے“۔
زرمبادلہ کو بچانے کے لیے حکومت کے سخت اقدامات اور مارکیٹ کی طلب میں کمی نے کئی کار ساز اداروں کو اپنی پیداوار مکمل یا جزوی طور پر بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے تقریباً ڈیڑھ ماہ کی بندش کے بعداپنی موٹرسائیکلوں کی پیداوار بحال کی ہے۔کمپنی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ”20 جنوری 2023 کو سوزوکی موٹرسائیکل کی مصنوعات کی بکنگ بند کرنے کے لیے بھیجے گئے سرکلر کے حوالے سےاب ہم موٹرسائیکلوں کی بکنگ 3 مارچ 2023 دوبارہ شروع کرنے پر خوش ہیں“۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2023 میں پاکستان میں بشمول غیر پاما اراکین کاروں کی فروخت تقریباً 11500 یونٹس تک پہنچی، سی کے ڈی پارٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سےصرف پاک سوزوکی کی ماہانہ پیداوار میں 37فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔
Pak Suzuki sold mere 978 cars in Feb-23 – lowest in over fifteen years (barring COVID days ) pic.twitter.com/7GXu9mVqy3
— Ali khizar (@AliKhizar) March 8, 2023
صحافی و معاشی تجزیہ کار علی خضر کے مطابق فروری 2023 میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے صرف 978کاریں فروخت کیں جوکہ کرونا وباکے ایام کے علاوہ15 سال میں کمپنی کی جانب سے فروخت کردہ گاڑیوں کی سب سے نچلی سطح ہے۔