روپے کی قدر میں بدترین گراوٹ؛ ڈالر ساڑھے تین روپے مہنگا، سونے کے بھاؤ میں اضافہ

 انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ساڑھے تین روپے مہنگا ہوگیا جبکہ سونے کا فی تولہ بھاؤ بھی 400 روپے بڑھا ہے تاہم اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 226 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 585 پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رہا تاہم انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو روند ڈالا جبکہ صرافہ بازار میں بھی سونے کے بھاؤ بڑھ گئے ہیں۔

کاروباری ہفتے  کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جبکہ صرافہ بازار میں سونا بھی مہنگا ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پالیسی ریٹ سے 3 فیصد زائد پر ٹی بلز کی فروخت؛ شرح سود میں اضافے کا پیش خیمہ

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدے کی حتمی تاریخ سامنے نہ آنے پر کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار رہا  اور انٹربینک میں ڈالر سوا 3 روپے مہنگا ہوگیا ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 3 روپے 18 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 282 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے دوران ایک موقع پرایک ڈالر284 روپے سے تجاوز کردیا گیا تھا تاہم  اختتامی لمحات تک ریکوری کے بعد ڈالر 282 روپے 30 پیسے کا ہوگیا ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر نے روپے کو روند ڈالا، فاریکس ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک  ڈالر 3 روپے 50 پیسے اضافے سے 284 روپے 50 پیسے  کا ہوگیا ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 226 پوائنٹس اضافے کے بعد41 ہزار 585 پر بند ہوا۔

PSX 9th March

 اسٹاک مارکیٹ  کا 100 انڈیکس کو گرین زون میں رہا ۔ آج حصص بازار  میں 226 پوائنٹس کا اضافہ ہواجو کہ 0.55 فیصد کی مثبت تبدیلی  ہے ۔ 100 انڈیکس 289 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 324 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا جس میں 205 کمپنیز کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ جبکہ 100 کی بھاؤ کم ہوئے۔ 19 کمپنیز کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 22 کروڑ 90 لاکھ حصص کے سودے  7 ارب 43 کروڑ روپے میں طے پائے  جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 22 ارب روپے بڑھ کر 6367 ارب روپے  ہوگئی ہے۔

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے صرافہ بازار میں بھی سونا کے بھاؤ بڑھتے دیکھے گئے ۔  آج ایک تولہ سونا کی قیمت 400 روپے بڑھی جبکہ 10 گرام  سونا   343 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔

سونے کے بیوپاریوں کے مطابق  آج فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہونے سے 1 لاکھ 97 ہزار 700 کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 69 ہزار 496 روپے ہے۔

متعلقہ تحاریر