نیپرا کو وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 3.23روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کے صارفین پر 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کی تیاری ، جلد ہی بجلی صارفین کو 335 ارب روپے کا ایک اور جھٹکا دیا جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان یے۔ صارفین پر 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو صنعتی زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

پالیسی ریٹ سے 3 فیصد زائد پر ٹی بلز کی فروخت؛ شرح سود میں اضافے کا پیش خیمہ

آئی ایم ایف کا قرض اس ہفتے بھی نہیں آئے گا، اسحاق ڈار اپنے وعدے سے پھر گئے

حکومت نے بجلی صارفین پر پھر سے بجلی گرانے کا منصوبہ  تیار کرلیا۔ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔

جولائی سے 30 اکتوبر تک 43 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے بھی درخواست کی گئی ہے۔

دائر درخواست میں کہا ہے کہ جولائی سے اکتوبر تک 300 یونٹ سے زائد والے صارفین کے لئے 3 روپے 23 کا سرچارج عائد ہوگا، جولائی تا اکتوبر زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے 43 پیسے فی یونٹ جبکہ نومبر 2023 سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت اس سے قبل 3 روپے 39 پیسے اضافی سرچارج کی درخواست کرچکی ہے۔۔ 3 روپے 39 پیسے اضافی سرچارج کی درخواست پر فیصلہ تاحال جاری نہیں ہوا۔

۔نیپرا نے سرچارج کے نفاذِ سے متعلق حکومت سے قانونی رائے مانگی ہے۔ حکومتی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے عائد سرچارج ضروریات پوری کرنے کے لئے ناکافی ہے۔ نیپرا اتھارٹی 16 مارچ کو حکومتی درخواست پر سماعت کرے گی۔

متعلقہ تحاریر