شرائط پر پیشگی عملدرآمد کے باوجود آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ معاہدے سے گریزاں
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے پاکستان نے ایم ای ایف پی کے جتنے بھی ایکشن پلان تھے ان سب پر پیشگی عمل درآمد کیا جارہا ہے۔
وفاقی حکومت کی سرتوڑ کوششیں بےکار، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ میں تاخیر، حکومت نے امریکہ سے بات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کے لیے پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر عمل درآمد کرلیا ہے لیکن اس کے باوجود 9 فروری سے ابھی تک اسٹاف لیول معاہدے نہ ہو سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف کے ڈھاکا اور کولمبو سے اسٹاف لیول معاہدے مگر اسلام آباد تاخیر کا شکار
حکومت نے بجلی صارفین ، برآمدی شعبے اور کسانوں کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی
وفاقی وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے تمام شرائط پر عملدرآمد ہو چکا، معاہدہ میں تاخیر کا جواز نہیں، امریکہ سے بات کی جائے گی۔ وزیرخارجہ نے بھی امریکی حکام سے آئی ایم ایف سے معاہدہ پر بات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف نے جو شرائط عائد ان پر من و عن عمل کر لیا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار امریکی سفیر سے آئی ایم ایف سے معاہدہ پر بات کریں گے، امریکہ سے بات چیت کے بعد رواں ہفتے کے دوران معاہدے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آج بھی آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات ہوں گے۔ آئی ایم ایف شرائط منوا کر دوبارہ انہی شرائط پر بات کر رہاہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے پاکستان نے ایم ای ایف پی کے جتنے بھی ایکشن پلان تھے ان سب پر پیشگی عمل درآمد کیا جارہا ہے۔