کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ڈالر بھی 83 پیسے مزید مہنگا ہوگیا

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 62.98 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر 83 پیسے اضافے سے 281.62 روپے پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 62.98 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 83 پیسے مزید مہنگا ہوکر 281 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 62.98 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جوکہ 0.15 فیصد کی مثبت تبدیلی ہے، گزشتہ سیشن کے دوران 100 انڈیکس 41,793.87 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس 41,856.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی ایچ ایل کا پاکستان میں “امپورٹ ایکسپریس پروڈکٹ” سروس معطل کرنے کا اعلان

فروری میں ہدف سے 30 کروڑ روپے زائد527.3ارب روپے کے محصولات جمع

جمعے کے روز حصص کی مارکیٹ میں 272,742,393 شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ آج دن کے دوران مجموعی طور پر 289,274,485 حصص کا کاروبار ہوا۔ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 6.770 بلین روپے کے مقابلے آج 10.268 ارب روپے کے حصص کے سودے ہوئے۔

سٹاک مارکیٹ میں 340 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 147 کے بھاؤ میں اضافہ اور 169 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تین ٹاپ ٹریڈنگ کمپنیاں ہیسکول پیٹرول تھیں جن کے 42,448,000 شیئرز کے سودے ہوئے جس کے شیئر کی قیمت 6.25 روپے فی حصص تھی۔ ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 25,819,000 حصص کے ساتھ 8.00 روپے فی حصص اور آئل اینڈ گیس دیو XD 18,456,595 حصص کے ساتھ 93.20 روپے فی حصص تھی۔

تاہم دوسری جانب آج بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ کو پر لگے رہے ، دن کے مختلف سیشنز کے دوران مختلف اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آئے۔

دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے کی سطح پر آگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے اونچی اڑان بھرتے ہوئے 285 روپے پر اپنی مچان بنا لی۔

ایک موقع پر انٹربینک میں ڈالر 83 پیسے کمی کے ساتھ 279.95 روپے پر آگیا تاہم شرح تبادلہ کا انحصار مارکیٹ کی فورسز پر ہوتا ہے اور ڈالر نے پھر سے اڑان بھرنا شروع کردی۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 1.19 روپے کے اضافے سے 281.96 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 83 پیسے کے اضافے سے 281.60 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے کے بڑے اضافے سے 285 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ تحاریر