روپیہ گراوٹ کا شکار، سونے کے بھاؤ میں اضافہ، اسٹاک میں معمولی تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری کا 100 انڈیکس 57 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 874 پر بند ہوا تاہم کرنسی مارکیٹس میں ڈالر جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی دیکھی گئی تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہواجبکہ سونے کے بھاؤ بھی بڑھ گئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز معمولی تیزی رہی جبکہ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ گراوٹ کا شکار رہا ۔ صرافہ بازار میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بی او ایف اے نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی تک قرضوں کی روک تھام کو ناگزیر قرار دے دیا
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) کا 100 انڈیکس 57 پوائنٹس اضافے سے41 ہزار 874 پر بند ہوا جوکہ صفر اعشاریہ 14 فیصد کی مثبت تبدیلی رہی ہے ۔
آج حصص بازار میں 334 کمپنیز کے شیئرز کا لین دین ہوا جس میں سے197 کے حصص کی قیمتیں بڑھی جبکہ 113 میں کمی ہوئی تاہم 24 کمپنیز کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہی ۔
دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قیمت 56 پیسے بڑھی ہے ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 56 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 282 روپے 85 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/SGFirA8wjT pic.twitter.com/websY5Vsxp
— SBP (@StateBank_Pak) March 15, 2023
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک ڈالر ڈیڑھ روپے اضافے سے 285 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے ۔
صرافہ بازار میں بھی سونے کے بھاؤ میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ ایک تولہ سونا 900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 2 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 771 روپے مہنگا ہوا ہے۔ 771 روپے اضافے سے 10 گرام سونا ایک لاکھ 73 ہزار 525 روپے کا ہوگیا ۔