ہنڈا نے سال میں چوتھی بار گاڑیاں مہنگی کردیں، سوک ایک کروڑ2لاکھ روپے کی ہوگئی

کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت میں 2 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 14 مارچ سے ہوگیا

ہنڈا اٹلس کارز  نے سال میں چوتھی مرتبہ گاڑیاں  2لاکھ  روپے سے 10لاکھ روپے تک مہنگی کردیں۔

قیمتو ں میں اضافے کا اطلاق منگل 14 مارچ سے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سپلائی چین میں تعطل، ہنڈا اٹلس کارز نے 31 مارچ تک پیداوار روک دی

ہنڈا اٹلس نے ایک ماہ میں تیسری بار گاڑیاں ساڑھے 5 لاکھ روپے تک مہنگی کردیں

ہنڈا اٹلس کارز کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق  ہنڈا سٹی ایم /ٹی 1.2لیٹر کی قیمت 2لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 45لاکھ79ہزار سے بڑھا کر 47لاکھ 99ہزار روپے کردی گئی ہے۔

سٹی سی وی ٹی 1.2لیٹر کی قیمت2 لاکھ روپے اضافے کے بعد47لاکھ 29ہزار روپے سے بڑھ کر  49لاکھ 29ہزار روپے ہوگئی ہے۔سٹی سی وی ٹی 1.5لیٹر کی قیمت5لاکھ30ہزار روپے اضافے کے بعد 50لاکھ 19ہزار روپے سے بڑھا کر 55لاکھ 49 ہزار روپے کردی گئی ہے ۔

ہنڈا سٹی ایسپائر ایم/ٹی 1.5لیٹر کی قیمت5لاکھ 30ہزار روپے اضافے کے بعد 52لاکھ 29ہزارروپے سے بڑھا کر57لاکھ59ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہ سٹی ایسپائر سی وی ٹی 1.5لیٹر کی قیمت5لاکھ60ہزار روپے اضافے کے بعد 54لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھاکر59لاکھ59ہزار روپے کردی گئی ہے۔

5لاکھ80 ہزار روپے اضافے کے بعد ہنڈا بی آر وی سی وی ٹی ایس کی قیمت 59لاکھ 49ہزار روپےسے بڑھا کر65لاکھ 29ہزار روپے  کردی گئی ہے جبکہ  ایچ آروی-وی ٹی آئی کی قیمت7 لاکھ روپے اضافے کے بعد 71لاکھ 99ہزار روپے سے بڑھا کر78لاکھ 99ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہ ایچ آر- وی ٹیآ ئی –ایس کی قیمت8لاکھ روپے اضافے کے بعد 73 لاکھ 99ہزار روپے سے بڑھا81 لاکھ 99ہزا رروپے کردی گئی ہے۔

ہنڈا سوک 1.5 لیٹرایم –سی وی ٹی کی قیمت8لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد77لاکھ 79ہزار روپے سے بڑھا کر85لاکھ 99ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہ سوک 1.5 لیٹر اوریل ایم – سی وی ٹی کی قیمت 8لاکھ50 ہزار روپے اضافے کے بعد80لاکھ 99ہزار روپے روپے سے بڑھا کر89لاکھ 49ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہ سوک آر ایس 1.5لیٹر ایل ایل- سی وی ٹی10 لاکھ روپے اضافے کے بعد 91لاکھ 99ہزار روپے سے بڑھ کر ایک کروڑایک لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر