بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہباز حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول مزید 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل مزید 13 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے۔

وفاقی حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول 5 اور ڈیزل 13 روپے فی لٹر مزید مہنگا کردیا، یکم دسمبر 2021 کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی پست ترین 74 ڈالر فی بیرل قیمت کے ریلیف کے باوجود شہباز حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ہوگئی۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ عوام پر حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم بم گرا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہنڈا نے سال میں چوتھی بار گاڑیاں مہنگی کردیں، سوک ایک کروڑ2لاکھ روپے کی ہوگئی

روپیہ گراوٹ کا شکار، سونے کے بھاؤ میں اضافہ، اسٹاک میں معمولی تیزی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے تک کا بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ یکم دسمبر 2021 کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پست ترین پہنچ چکی ہے ، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 6 فیصد کمی کے بعد نئی قیمت 74 ڈالر 68 سینٹ فی بیرل کی کم ترین سطح پر گئی ہے۔

حکومتی فیصلے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوگیا ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے کر دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے اضافہ کیا گیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 293 روپے کردی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی فی لیٹر قیمت 190 روپے 29 پیسے فی لٹر کردی گئی ہے۔

لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور اس کی قیمت 184 روپے 68 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔

متعلقہ تحاریر