اسحاق ڈار کا آئی ایم ایف معاہدہ منظر عام پر لانے اور چائنا سے مزید قرض ملنے کا اعلان

وفاقی  وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے معاہدے کی تفصیلات عوام کے لیے ویب سائٹ پر شائع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے چائنا سے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض ملنے کی بھی نوید سنائی ہے

وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی۔

 ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو  اسحاق ڈار نے کہاکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے سے متعلق کچھ چھپایا نہیں جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا عازمین حج کیلئے زرمبادلہ اور سہولیات فراہم کرنے کا عزم

وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے ایوان بالا میں یقین دہانی کروائی ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ  اسٹاف لیول معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی۔

سینیٹ میں اپنے خطاب میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ  آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد اسے وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ ملک میں شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط پر یقین رکھتے ہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے کی تمام تر تفصیلات عوام کے لیے ویب سائٹ پر پیش کی جائیں گی ۔

اسحاق ڈار نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں  چائنا سے مزید 50 کروڑ ڈالر کا قرض ملنے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کاروائی مکمل ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے پیغام میں بتایا کہ چائنا کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر کے فنڈز جلد ہی اسٹیٹ بینک پاکستان(ایس بی پی ) کو جاری ہو جائیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی بینک نے پاکستان کیلئے 1.3 ارب ڈالر کے رورل اوور کی منظوری دی تھی۔پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔

متعلقہ تحاریر