مرکزی بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 ملین ڈالر کا اضافہ

ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق 10مارچ کو ہفتے کے اختتام پر مرکزی بینک کے ذخائر ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4ارب 31 کروڑ 91 لاکھ ڈالر  کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ مجموعی ذخائر 9 ارب 85 کروڑ ڈالر ہیں

اسٹیٹ بینک پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ مرکزی بینک کے ذخائر ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4ارب 31 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مسلسل تیسرے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر میں 18 ملین ڈالر بڑھ گئے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کا آئی ایم ایف معاہدہ منظر عام پر لانے اور چائنا سے مزید قرض ملنے کا اعلان

پاکستان کے مرکزی بینک کے پاس موجود غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر نے مسلسل تیسرے سیشن میں اپنے اضافے کا رجحان برقرار رکھا جوکہ 4 ارب ڈالر سے اوپر رہنے میں کامیاب رہے۔

ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطا بق 10 مارچ کو ہفتے کے اختتام پر مرکزی  بینک کے ذخائر ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4ارب 31 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق 10مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر مجموعی ملکی ذخائر 9ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر  ہوگئے ہیں  جس میں سے  چار ارب 31 کروڑ ڈالر ایس بی پی کے پاس ہیں۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق ملک کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  9 ارب 85  کروڑ ڈالر ہیں جس میں سے 5 ارب 52 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار نےچائنا سے مزید 50 کروڑ ڈالر کا قرض ملنے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کاروائی مکمل ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ  اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے پیغام میں بتایا کہ چائنا کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر کے فنڈز جلد ہی اسٹیٹ بینک پاکستان(ایس بی پی ) کو جاری ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ 3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھی مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں  49 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جوکہ ہفتہ وار بنیادپر 12 فیصد زائد تھا ۔

مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3مارچ کوختم ہونے والے ہفتےمیں 48.61 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کے ذخائر 48.69 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4.3 ارب ڈالر رہے۔

ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر3 مارچ کو  9 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہے۔ کمرشل بینکس کے ذخائر میں 8 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد وہ 5 ارب 45 کروڑ ڈالر ہوگئے ۔

متعلقہ تحاریر