غیر مستحکم سیاسی صورتحال نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تباہی مچادی

ملک میں غیرمستحکم سیاسی صورتحال سے وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی ،100 انڈیکس 364 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 329 پر بند ہوا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی

ملک میں غیرمستحکم سیاسی صورتحال سے وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تاہم انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

مرکزی بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 ملین ڈالر کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) کا 100 انڈیکس 364 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 329 پر بند ہوا  جو کہ  صفر اعشاریہ 87 فیصد کی منفی کمی ہے ۔

آج حصص بازار میں 313 کمپنیز کے شیئرز کا لین دین ہوا جس میں سے 121 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 171 کی قیمتوں میں کمی ہوئی،21 کے بھاؤ مستحکم رہے ۔

دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ انٹر بینک میں ڈالر 71 پیسے سستا ہوا ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار آج انٹر بینک  میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 71 پیسے کمی کے بعد 282 روپے 42 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا  ہے ۔

مرکزی بینک کے مطابق اماراتی درہم اور سعودی ریال کی شرح تبادلہ 19 پیسے کی کمی سے بالترتیب 76.70 روپے اور 74.99 روپے پر بند ہوئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں  آج ایک امریکی ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 285 روپے کا ہوگیا ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کی شرح بالترتیب 282.7 روپے اور 285.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ تحاریر