پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر مل گئے

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ چین 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور میں مزید 30 کروڑ ڈالر بھی اسی ماہ منتقل کرسکتا ہے۔

پاک چین دوستی زندہ باد ، چین نے حق دوستی ادا کردیا، چین نے پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر فراہم کر دیئے، زرمبادلہ کے ذخائر 4.8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان، جبکہ اسی ماہ مزید  30 کروڑ ڈالر بھی مل سکتے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ٹوئیٹ کے مطابق چین نے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور قرضے میں مزید 50 کروڑ ڈالر فراہم کردیئے ہیں۔

سینیٹر اسحاق ڈار کے مطابق 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور سے پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم بنانے میں مدد ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

غیر مستحکم سیاسی صورتحال نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تباہی مچادی

ڈالر کا بحران: پاکستان کو بین الاقوامی فضائی کمپنوں کو ادائیگیوں میں مشکلات

اُدھر وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق چین 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور میں مزید 30 کروڑ ڈالر بھی اسی ماہ منتقل کرسکتا ہے۔ یوں مارچ 2023 میں سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر تک تجاوز کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے رول اوور  کی منظوری دی تھی۔ اب تک اس سلسلے میں چین پاکستان کو 1.7 ارب ڈالر فراہم کردیئے ہیں۔ چین نے 24 فروری کو پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر فراہم کیےتھے۔

چین نے 2 مارچ کو پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر کے ایک اور قرض کے رول اوور کو منظور کیا۔ اس سلسلے میں چین نے 3 مارچ کو پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے تھے۔

چین نے آج پھر پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے ہیں۔ حکومت پاکستان دوست ملکوں کی معاونت سے 30 جون  2023 تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 سے 12 ارب ڈالر تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ تحاریر