درآمدات پر پابندی لگانے سے بےروزگاری بڑھنے کا خطرہ سرپر منڈلانے لگا، ڈان نیوز

معروف ماہر اقتصادیات حافظ اے پاشا کے مطابق 2022-23 کے آخر تک بے روزگار افراد کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ کر 80 لاکھ ہو جائے گی۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ لیبر فورس 75.3 ملین افراد پر مشتمل ہے۔

ڈان نیوز کے رپورٹر کاظم عالم نے اپنے تازہ ترین کالم میں ملک میں بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے خطرے کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔ کاظم عالم کے مطابق میری بیٹ اپ مہران کا دھرا جب بھی تیز موڑ لیتا ہے کٹ، کٹ، کٹ، کٹ کی آواز کے ساتھ چیختا ہے۔ میں نے چھ ماہ قبل ٹوٹے ہوئے حصے کو تبدیل کرانے کے لیے رقم الگ کر دی تھی۔ لیکن سوزوکی آٹو پارٹس کے مجاز ڈیلر کی دکان پر جاتا ہوں تو وہ مجھ سے منہ موڑ لیتا ہے۔ اس کا اسٹاک کافی عرصہ پہلے ختم ہو گیا تھا اور جلد کسی نئی ڈیلیوری کی توقع نہیں کی جارہی ہے۔

مفتاح اسماعیل کے پاکستان کو دوبارہ کھڑے کرنے کے تصور سے اب ہر دوسرا شخص تجارتی خسارے کی برائیوں سے پوری طرح واقف نظر آتا ہے۔ وہ (مفتاح اسماعیل) کہتے ہیں کہ ڈالر کا اخراج اس کی آمد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ اس لیے درآمدات کو فوری طور پر روکنا چاہیے کیونکہ برآمدات راتوں رات نہیں بڑھ سکتیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلیٰ یونیورسٹیز کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے بڑے آسان پیرائے میں بتایا کہ "آپ کو یہ جاننے کے لیے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی ضرورت نہیں ہے کہ اگر آپ کی ماہانہ خریداری 80 روپے ہے اور فروخت صرف 30 روپے ہے تو آپ کی دکان چل جائے گی۔”

یہ بھی پڑھیے

ایف پی سی سی آئی کا ملکی معیشت کی بہتری خاطر سیاستدانوں کو ایک پیج پر اکٹھے ہونے کا مشورہ

ایف پی سی سی آئی کا ملکی معیشت کی بہتری خاطر سیاستدانوں کو ایک پیج پر اکٹھے ہونے کا مشورہ

یہ بات انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں مسکراتے ہوئے کہی کہ اس کے لیے آپ کو صرف ایک میمن ہونا پڑے گا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک کی درآمدات اور برآمدات کے درمیان سالانہ اربوں ڈالر کے فرق کو ختم کرنا ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے میمن نسب کا حوالہ صرف تشبیہہ کے طور پر دیا تھا۔ جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ حیران کیا وہ تشبیہہ کا سطحی پن تھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا خسارے میں چلنے والے ممالک کے نجی کاروبار بھی خسارے میں چلے جاتے ہیں؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ درآمدات برآمدات کے تناسب سے ہونی چاہئیں۔ لیکن جب انتہا پر لے جایا جائے تو بہت سے خیالات باطل ہو جاتے ہیں۔

بیوروکریٹس اور سینٹرل بینکرز کی جانب سے غیر ضروری سمجھی جانے والی اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی سے وہ نقصانات ہوئے ہیں کہ جس کا پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ مہنگائی کو بھول جائیں جو پچھلے مہینے پانچ دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے تجارتی عدم توازن کے مسئلے کو اجاگر کردیا ہے ، نصاب کی کتابوں میں ملنے والے حل تیزی سے ایک بڑے بحران میں تبدیل ہو رہا ہے۔

بے روزگاری کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار نے سب کو حیران کردیا ہے۔ اگر ہم فہرست میں شامل کمپنیوں کی حالیہ معاشی صورتحال کو دیکھیں گے تو رجحان مزید واضح ہو جائے گا۔ کاروباروں کی بڑھتی ہوئی تعداد یا تو کاموں کو کم کر رہی ہے یا بنیادی طور پر ایک وجہ سے پیداوار بند کر رہی ہے۔ درآمد شدہ خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے حالیہ مہینوں میں درجنوں کمپنیوں نے پیداوار روکنے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ تجارتی توازن کو بہتر بنانے کے لیے خام مال کی درآمدات کو روکنا کسی کی ناک کاٹنے کے مترادف ہے۔

ڈان نیوز کے رپورٹر کے مطابق ترک سپانسرز کے تعاون سے چلنے والی کمپنی ڈاؤلینس کے تمام پیداواری یونٹ 2023 کے آغاز سے بند پڑے ہیں ، اس کی سب سے بڑی وجہ اشیائے ضروریہ کی درآمدات کی بندش ہے۔ مرکزی بینک نے اسے اپنے 38 فیصد کوٹہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی۔ گزشتہ سال اگست میں پچھلے سال کی درآمدات سے کام چلایا گیا مگر اب صورتحال اور بھی خراب ہو گئی کیونکہ بیوروکریٹس اور بینکرز نے امپورٹ آرڈرز کے ساتھ "پک اینڈ چوز” گیم کھیلنا شروع کر دیا۔

ڈاؤلینس کمپنی کے سی ای او نے ڈان نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ فریج اور ریفریجریٹرز میں سینکڑوں ایسے پرزے ہوتے ہیں ، اگر ان میں سے کوئی پرزہ دستیاب نہ ہو تو پیداوار رک جاتی ہے ، اور پروڈکٹ کو بھیجا نہیں جاسکتا۔

معروف ماہر اقتصادیات حافظ اے پاشا کے مطابق 2022-23 کے آخر تک بے روزگار افراد کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ کر 80 لاکھ ہو جائے گی۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ لیبر فورس 75.3 ملین افراد پر مشتمل ہے، انہوں نے کہا کہ شائد پہلی بار بے روزگاری کی شرح 10 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

بے روزگاری کا آنے والا سیلاب ایک خود ساختہ، شعوری فیصلے کا براہ راست نتیجہ ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے کسی نہانے والے بچے کو پانی سے باہر پھینک دیا گیا ہے۔ سال بہ سال کی بنیاد پر فروری میں برآمدات میں بھی 23 فیصد کمی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے یہ فیصلہ لیا وہ جانتے تھے کہ وہ عام زندگی کی حقیقتوں سے بہت دور رہتے ہیں۔ دہائیوں سے تعمیر کی گئی ساختی خامیوں کو ایک لمحے میں دور نہیں کیا جا سکتا۔

ریاست اپنا سب سے بھاری بوجھ اپنے کمزور ترین لوگوں پر ڈال رہی ہے۔ پالیسی سازوں کے لیے اب وقت آگیا ہے کہ وہ درآمدی پابندیوں پر ری سیٹ کے بٹن کو دبا دیں۔

متعلقہ تحاریر