حکومتی دھوکہ: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان

رمضان پیکچ کے تحت آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1296 روپے میں ملے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر یکم جنوری سے قبل آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب تھا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکچ کے تحت گھی ، چینی اور آٹا سستا کی اسکیم سے عوام چکرا گئے، تاہم 5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا 21 مارچ سے آغاز ، لیکن کم از کم شاپنگ کی شرط بھی عائد کردی گئی۔

جنوری سے مارچ تک آٹا ، چینی اور گھی کے ریٹ میں اضافہ زیادہ اور سبسڈی کم کردی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی ، چینی اور آٹے کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

غیرملکی سرمایہ کاری میں 40 فیصد کمی، سی اے ڈی بھی 68 فیصد کم ہوگیا

پاکستان نے پٹرول پر سبسڈی کے اعلان سے قبل مشاورت نہیں کی، آئی ایم ایف

رمضان ریلیف پیکچ کے تحت گھی 490 روپے فی کلو میں ملے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 3 ہفتے قبل تک گھی کی قیمت 375 روپے فی کلو تھی۔

رمضان پیکچ کے تحت چینی کی قیمت 91 روپے فی کلو ہوگی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 ہفتے قبل تک چینی 89 روپے فی کلو میں دستیابی تھی۔

رمضان پیکچ کے تحت آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1296 روپے میں ملے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر یکم جنوری سے قبل آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب تھا۔

رمضان پیکچ کے تحت بی آئی ایس پی مستحقین کو فی کلو چینی 70 روپے میں ملے گی۔ بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے فی کلو گھی 300 روپے میں دستیاب ہوگا۔ بی آئی ایس پی مستحقین کو آٹے 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں ملے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکچ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز اپنا مارجن کم کرکے 500 سے 1500 اشیاء پر 5 سے 10 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دے گا۔ اس سال رمضان ریلیف پیکیج ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی پر مشتمل ہے۔

رمضان پیکچ کے تحت سبسڈی والی چیزوں کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ نمبر لازمی ہوگا۔ لال مشروب 303 کی بجائے 261 روپے میں 800 ملی لٹر فروخت ہوگا۔ بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے گھی ، چائے پر سو سو روپے کی فی کلو سبسڈی ملے گی۔

رمضان پیکچ کے تحت آٹے پر فی کلو 51روپے92 پیسے کی سبسڈی دی جائے گی ۔ چینی ، دودھ اور مشروبات پر تیس تیس روپے کی سبسڈی ہوگی ، بیسن اور کھجور پر فی کلو 50 اور آئل پر 25 روپے کی سبسڈی ہوگی۔

رمضان پیکچ کے تحت دالوں اور چاول پر بیس بیس روپے کی سبسڈی ہوگی ، بی آئی ایس پی مستحقین کے سوا آٹے پر فی کلو 27 روپے 12 پیسے کی سبسڈی ہوگی ، چینی 11 اور گھی پر فی کلو 25 روپے کی سبسڈی ہوگی ، دالوں اور چاول پر فی کلو 20 ، 20 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ گھی 25 ، بیسن اور کھجور پر 50 ، 50 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر