غیر یقینی سیاسی صورتحال; اسٹاک مارکیٹ میں 4 روز کے دوران 996 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 40 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چار روز کے دوران 996 پوائنٹس کمی دیکھی گئی ہے ،آج کرنسی مارکیٹ میں ڈالر جبکہ صرافہ بازار مین سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے

غیر مستحکم سیاسی و معاشی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے تاہم کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونا سستا ہوا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی تاہم صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ۔

یہ بھی پڑھیے

غیرملکی سرمایہ کاری میں 40 فیصد کمی، سی اے ڈی بھی 68 فیصد کم ہوگیا

حصص بازار کا 100 انڈیکس مسلسل چوتھے  سیشن  میں  منفی  رجحان کا شکار رہا ہے۔100 انڈیکس میں گزشتہ ہفتے کے آخری دو روز جبکہ رواں ہفتے کے پہلے 2 دنوں میں 996 پوائنٹس کی کمی آئی  ہے ۔

سیاسی اوراقتصادی غیر یقینی صورتحال نے حصص بازار میں گھیرے میں لیے رکھا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 پوائنٹس کمی کے بعد  40 ہزار 877 پر بند ہوا جوکہ 0.1فیصد کمی ہے ۔

حصص بازار میں اج کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا تاہم دوپہر میں مارکیٹ انٹرا ڈے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، سیشن کے دوسرے نصف حصے میں معمولی نقصان کے ساتھ بند ہوئی ہے ۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج انٹر بینک میں  ڈالر 11 پیسے سستا ہوا  جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر 50 پیسے بڑھ گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 11 پیسےکی کمی سے 283روپے 92 پیسے کا ہوگیا  جبکہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کمی سے 285.50 روپےکا ہوگیا  ۔

صرافہ بازا ر میں ایک تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 2658 روپے کم ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 4ہزار 200 جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 75 ہزار 68 روپے کا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر