آئی ایم ایف کے دباؤ کے پیش نظر شرح سود مزید 2 فیصد بڑھنے کا خدشہ

بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کے حساب سے شرح سود میں مزید 2 فیصد کی گنجائش موجود ہے۔

وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مزید بے بس دکھائی دینے لگی ، 4 اپریل کو اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود مزید 2 فیصد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف کی پے در پے شرائط نے حکومت پاکستان کو چکرا کر رکھ دیا ہے اور مسلم لیگ نون اور اس کے اتحادیوں کے ماہر ترین وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی آئی ایم ایف سامنے ایک نہیں چل رہی۔

یہ بھی پڑھیے

غیر یقینی سیاسی صورتحال; اسٹاک مارکیٹ میں 4 روز کے دوران 996 پوائنٹس کی کمی

حکومتی دھوکہ: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان

اب آئی ایم ایف نے شرح سود میں مزید 2 فیصد اضافے کا بلواسطہ مطالبہ کردیا ہے۔ آئی ایم ایف سمجھتا ہے کہ پاکستان میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے کم ہے اور پاکستان کو خرچ کی بجائے بچتوں کی ضرورت ہے۔

اس سلسلے میں 4 اپریل کو اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہونا ہے، جس میں آئی ایم ایف کا دباؤ ہے کہ شرح سود مہنگائی کے حساب سے 2 فیصد بڑھنے کی گنجائش ہے۔

متعلقہ تحاریر