ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک ایس ای سی پی میں رجسٹر کر لی گئی

وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس کی کمپنی اسٹار لنک نے ایس ای سی پی میں اپنی رجسٹریشن کرالی ہے، جس سے پاکستان میں تیزترین اور ارزاں سیٹیلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی راہیں ہموار ہوں گی۔

شہباز شریف حکومت اور وفاقی وزارت کوئی موقع جانے نہیں دیتی جس سے کہ پاکستان کی جگ ہنسائی ہو، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام نے کہا ہے کہ اسپیس ایکس کی کمپنی اسٹار لنک نے ایس ای سی پی میں اپنی رجسٹریشن کرالی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ٹیسلا ایلون مسک کی مادر کمپنی جس کے زیرانتظام اسپیس ایکس اور اسٹار لنک جیسی کئی کمپنیاں آتی ہیں۔

وزارت آئی ٹی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس کی ملاقات ہوئی ہے۔”

وزیر آئی ٹی امین الحق نے لکھا ہے کہ "اسپیس ایکس کی کمپنی اسٹار لنک نے ایس ای سی پی میں اپنی رجسٹریشن کرالی ہے، پاکستان میں تیزترین اور ارزاں سیٹیلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی راہیں ہموار ہورہی ہیں۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "اسٹار لنک کی سروسز سے ٹیلی کام آپریٹرز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی۔ دور دراز کے علاقوں میں غیر فعال موبائل ٹاورز کو بھی کم خرچ پر فعال کیا جاسکے گا. ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کے ہر کونے تک سستے ٹیرف پر براڈ بینڈ سروسز پہنچانا ہے۔”

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا ہے کہ "اسٹار لنک اس ضمن میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

اسٹاک میں تباہی؛ 100انڈیکس میں 500 پوائنٹس کمی، 5 روز میں 1500 پوائنٹس کی گراوٹ

ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ "گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس ریان گڈنائٹ نے بھرپورتعاون پر وفاقی وزیر آئی ٹی کا شکریہ ادا کیا۔”

اس موقع پر ریان گڈنائٹ کا کہنا تھا کہ "پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں تیزی سے آگے جارہا ہے۔ بنیادی مراحل مکمل، اب تیزی سے کام شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔”

متعلقہ تحاریر