پاکستان اسٹاک میں شدید مندی؛ انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی رہی ۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 434 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا ہےجبکہ سونے کے بھاؤ میں بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا جبکہ صرافہ بازار میں بھی سونے کے بھاؤ میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری روز منفی رجحان رہا جبکہ گزشتہ چھ روز سے حصص بازار شدید دباؤ کے باعث مسلسل مندی کا شکار ہے جبکہ صرافہ بازار میں سونا بھی مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدے کیلئے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کا مطالبہ
ٹی بلز کی زائد پالیسی ریٹ پر نیلامی؛ شرح سود میں مزید اضافے کا امکان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی رہی ۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 434 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا ہے ۔ 100انڈیکس 434پوائنٹس کی گراوٹ سے 39 ہزار 942 پر بند ہوا ۔
آج کاروباری دن کے دوران چار کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 29 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپےکم ہوکر 6 ہزار 107 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ میں ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 500 کا ہوگیا ہے ۔