اسٹیٹ بینک کے ذخائر 280 ملین اضافے کے ساتھ 4.59 بلین ڈالر تک پہنچ گئے

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 13 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.541 ارب ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری ہونے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 6.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

جمعہ کے روز جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 17 مارچ کو اسٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی کرنسی کے ذخائر 4.599 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے جو کہ 10 مارچ کو 4.319 ارب ڈالر تھے جس میں 280 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اسٹاک میں شدید مندی؛ انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا

ٹی بلز کی زائد پالیسی ریٹ پر نیلامی؛  شرح سود  میں مزید اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مرکزی بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کے پاس مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر 292 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 10.130 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 13 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.541 ارب ڈالر رہ گئے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق، موجودہ ذخائر صرف ایک ماہ سے کم عرصے کی درآمد کو کور کرتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین نے ایک سال کے لیے 2 بلین ڈالر کے قرضوں کے رول اوور کی منظوری دی ہے۔

گذشتہ ہفتوں میں مرکزی بینک نے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (ICBC) سے 1 بلین ڈالر بھی وصول کیے ہیں، جبکہ آنے والے ہفتوں میں مزید 300 ملین ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان ابھی تک دوسرے دوست ممالک سے کوئی مالی مدد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کے مذاکرات تاخیر کا شکار ہیں۔

متعلقہ تحاریر