اسٹیٹ بینک نے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کم کردیئے

اسٹیٹ بینک کریڈٹ کارڈز کے استعمال پر ڈیڑھ سے ڈھائی فیصد فیس (مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ) کم کردیئے، تاجر اپنے بینکس سے شرح کم کروانے کے لیے بات کرسکتے ہیں

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) نے کریڈٹ کارڈ اور ڈیبیٹ کارڈ سے خریداری پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کم کر دیئے ہیں۔ ایم ڈی آر کم کرنے سے تاجروں اور عوام دونوں کو فائدہ ہوگا۔

اسٹیٹ بینک نے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR) پر فلور ختم کر دیا ہے۔ اب تاجر بینکوں کے ساتھ موجودہ ڈیرح فیصد سے کم شرح پر بات چیت کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی، ڈالر مہنگا اور سونا سستا ہوگیا

عرب ممالک کی ناراضگیاں؛ آئی ایم ایف سے مالی امداد ناممکن ہوگئی

بینکوں کو تاجروں کو کم مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ پیش کرنے کے قابل بنانے کے لیے،  مرکزی بینک نے کریڈٹ کارڈز (0.7%) اور ڈیبٹ کارڈز (0.2%) پر انٹرچینج ری ایمبرسمنٹ فیس (آئی آر ایف) فیس کو بھی کم کر دیا ہے۔

مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ بینک کی طرف سے تاجروں سے وصول کی جانے والی فیس کی شرح ہے جبکہ یم دی آر آر ایف  کا وہ حصہ ہے جو کارڈ جاری کرنے والے بینک کو ادا کیا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر