حکومت نے 8 ماہ میں مرکزی بینک سے 2260 ارب روپے قرض حاصل کیا، رپورٹ

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے دیگر بینکوں سے جولائی سے 11 مارچ تک 1987 ارب روپے قرض کی مد میں حاصل کیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ بجٹ سپورٹ کے لیے حکومت کا قرضہ 2000 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔

مرکزی بینک کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے جولائی سے 11 مارچ کے درمیان لیا گیا قرضہ 2,260 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران کمرشل بینکوں سے 1987 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عرب ممالک کی ناراضگیاں؛ آئی ایم ایف سے مالی امداد ناممکن ہوگئی

پاکستانیوں کے لیے حج کی  ادائیگی مزید مشکل، اخراجات میں 3 لاکھ روپے اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت میں مرکزی بینک سے تقریباً 535 ارب روپے حاصل کیے گئے تھے۔

مرکزی بینک کے مطابق معیشت کی گرتی ہوئی صورتحال کا اندازہ کریڈٹ آف ٹیک سے آسانی سے لگایا جاسکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی سے 11 مارچ کے دوران کمپنیوں نے بینکوں سے 248 ارب روپے قرض لیا تھا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تقریباً 911 ارب روپے تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کا قرضہ تقریباً 151 ارب روپے تھا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے 18 ارب روپے تھا۔

متعلقہ تحاریر