وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کردی

بجلی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہوگی۔ ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی۔

وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اضافی وصولیاں اپریل جون 2023 کے دوران کی جائیں گی۔

کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بری خبر آنے والی ہے۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 6 روپے مہنگی کرنے کی درخواست فائل کردی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے 8 ماہ میں مرکزی بینک سے 2260 ارب روپے قرض حاصل کیا، رپورٹ

سرکاری آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا آٹے خریدنے پر مجبور

وفاقی حکومت کی کراچی کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ وزارت توانائی نے کراچی کے لئے بجلی 6 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 3 اپریل کو سماعت کرے گا۔ بجلی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہوگی۔ ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی۔

گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے تحت بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔ اضافے کا فیصلہ یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔ اضافی وصولیاں اپریل جون 2023 کے دوران کی جائیں گی۔

اہلیان کراچی وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے مزید پریشان ہوگئے ہیں کیونکہ مہنگائی نے پہلے ہی زندگی مشکل کی ہوئی ہے اور ایسے میں بجلی مہنگی ہونے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

متعلقہ تحاریر