چھ ماہ کے دوران 10 ارب ڈالر سے زائد کا بیرونی قرضہ واپس کیا گیا

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران 10 ارب ڈالر سے زائد واجب ادا قرضہ اور اس پر عائد سود واپس کردیا گیا ہے

پاکستان نے رواں مالی سال 2022۔ 2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران 10 ارب ڈالر سے زائد کا بیرونی قرضہ اور اس پر عائد سود واپس کردیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 10 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ بمہ سود ادا کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے 8 ماہ میں مرکزی بینک سے 2260 ارب روپے قرض حاصل کیا، رپورٹ

وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کردی

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار مں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2022۔2023 کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان نے دس اعشاریہ 21 ارب ڈالر کی بیرونی قرض کی اصل رقم اور اس پر عائد سود واپس کردیا ہے ۔

مرکزی بینک کے مطابق  بیرونی قرضوں پر تقریباً 10.216 بلین ڈالر کی اصل اور سود کی ادائیگی کی ہے۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران 3.448 بلین ڈالر ادا کیے گئے۔

پاکستان نے رواں مالی سال 2022۔2023 کی دوسری سہ ماہی  کے دوران تقریباً 6.768 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔ اسٹیٹ بینک (ایس بی پی) حکام نے بتایا کہ بیرونی قرض کی  اصل رقم تقریباً 8.271 ارب ڈالر تھی  جبکہ بیرونی قرضوں پر تقریباً 1.945 ارب ڈالر سود واجب ادا تھا۔

متعلقہ تحاریر