اسٹاک میں معمولی تیزی، ڈالر بھی 3 پیسے سستا ہوگیا مگر سونا کے دام بڑھ گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس82 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 82 کی سطح پر بند ہوا جبکہ ڈالر کی قدر 3 پیسے کم ہوگئی مگر فی تولہ سونا ہزار روپے مہنگا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی رہی جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مثبت رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے تاہم سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

چھ ماہ کے دوران 10 ارب ڈالر سے زائد کا بیرونی قرضہ واپس کیا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 82 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 82 کی سطح پر بند ہوا جبکہ آج انڈیکس پورا دن گرین زون میں رہا۔

منگل کو 300 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 136 میں اضافہ، 134 میں کمی اور 30 ​​میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

جبکہ دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آئی۔ انٹر بینک میں روپے کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اج انٹر بینک میں ایک ڈالر 3 پیسے کم ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 283 روپے 55 پیسے کی سطح پر آگیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے کی کمی سے 286 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

صرافہ بازار میں منگل کو فی تولہ 1000 اور فی دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سوناایک ہزار روپے اضافے سے 205600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 176268 روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ تحاریر