اسٹاک میں مندی؛ ڈالر معمولی گراوٹ کا شکار مگر سونا 2 لاکھ 8 ہزار تولہ ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 31 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 848 پر بند ہوا جبکہ ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کمی آئی مگر ایک تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار کا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا تاہم کرنسی مارکیٹ میں ڈالر معمولی گراوٹ کا شکار رہا جبکہ صرافہ بازار میں سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے تاہم سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر خزانہ نے سینیٹر فیصل جاوید کا معیشت پر مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 31 پوائنٹس کی کمی کا شکار رہا۔ 31 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 848 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 3 ارب 98 کروڑ مالیت کے آٹھ کروڑ 87 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 93 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ، آج انٹر بینک میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ صفر 9 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق  روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کی کمی آئی جس کے بعد ایک ڈالر 283 روپے 66 پیسے کا ہوگیا ہے۔

صرافہ بازار میں گزشتہ روز کی طرح سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ ایک تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز 2300 روپے مہنگا ہوا تھا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار جبکہ دس گرام سونے کا 85 روپے اضافے سےایک لاکھ 78 ہزار326 روپے ہو گیا۔

متعلقہ تحاریر