ہنڈا اٹلس کا پیداوار کی بندش میں مزید 15 روز کی توسیع کااعلان

کمپنی کی پیداوار پہلے ہی 9 مارچ سے بند ہے، ایل سیز کھولنے پر عائد حکومتی پابندی کمپنی کے فیصلے کی وجہ بنی ہے

پاکستان میں جاپانی کاریں اسمبل کرنے والی کمپنی ہنڈا اٹلس نے اپنی پیداوار کی بندش میں مزید 15 روز کی توسیع کردی۔

کمپنی نے اپنا آپریشن یکم تا 15 اپریل بند کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

سپلائی چین میں تعطل، ہنڈا اٹلس کارز نے 31 مارچ تک پیداوار روک دی

ہنڈا نے سال میں چوتھی بار گاڑیاں مہنگی کردیں، سوک ایک کروڑ2لاکھ روپے کی ہوگئی

حکومت کی جانب سے ایل سیز کھولنے پر عائد پابندی کمپنی کے فیصلے کی وجہ بنی ہے۔ایل سیز کھولنے پر حکومتی پابندی کے باعث آٹوموبائل سیکٹر میں سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ ایل سیز کھولنے میں دشواری اور ضروری سامان کی عدم دستیابی کے باعث اٹلس ہنڈا نےاپنی پیداوار گزشتہ ماہ 9 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھنے اعلان کیا تھا جس میں اب مزید 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر