غیر یقینی سیاسی صورتحال؛ اسٹاک منفی، ڈالر اور سونا کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

غیر مستحکم سیاسی صورتحال نے معیشت کا بھٹہ بٹھادیا، آج اسٹاک مارکیٹ میں 202 کمی ہوئی جبکہ ڈالر 4 روپے اضافے سے 291 ہو گیا جبکہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار فی تولہ کی سطح پر آگیا

غیر مستحکم سیاسی صورتحال کے باعث کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے جبکہ کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ سخت دباؤ کا شکار رہا اور صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہچنج گئے ہیں۔

ملک کی غیر یقینی سیاسی منظر نامی کے باعث معاشی نقصانات بڑھتے جارہے ہیں، آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مزید گراوٹ آئی جبکہ سونے کے بھاؤ بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بنیادی شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹ کا اضافہ ، شرح سود 21 فیصد ہو گئی

آج پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کا 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 687 پر بند ہوا جوکہ صفر اعشاریہ 51 فیصد کی منفی تبدیلی ہے ۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹس میں بھی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ شدید گراوٹ کا شکار ہوا۔ انٹر بینک میں 2 روپے 25 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعادا و شمار کے مطابق آج انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ایک ڈالر 2 روپے 25 پیسے اضافے کے بعد 287 روپے 29 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر نے روپے کو پچھاڑ گیا ہے ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج مارکیٹ میں ایک ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 291 روپے تک جا پہنچا ہے۔

مسلم لیگ نون کی اتحادی حکومت انے کے بعد گزشتہ ایک سال کے دوران ایک ڈالر تقریباً 105 روپے مہنگا ہوچکا ہے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ڈالر 58 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

 صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں برق رفتاری کا رجحان دیکھنے میں آیا، آج ایک تولہ سونا مزید 1100 روپے مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ  سونا 2 لاکھ 10 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر