اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، احسن ظفر بختاوری
صدر اسلام آباد چیمبرآف کامرس کا کہنا ہے کہ شرح سود میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں مزید کئی گنا اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف معاہدے کیلئے حکومت کوئی درمیانی راستہ نکالے۔
صدر اسلام آباد چیمبرآف کامرس احسن بختاوری نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 1 فیصد اضافے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔
صدر اسلام آباد چیمبرآف کامرس احسن بختاوری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے ، شرح سود 21 فیصد کرنے سے معیشت کا پہیہ جام ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صدر کے سی سی آئی نے تمام صنعتوں کو گیس کی فوری فراہمی بحال کا مطالبہ کردیا
غیر یقینی سیاسی صورتحال؛ اسٹاک منفی، ڈالر اور سونا کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے سے معیشت کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا، 21 فیصد شرح سود سے کاروبار اور صنعت کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
احسن بختاوری کا کہنا تھا کہ شرح سود بڑھا کر 21 فیصد کرنا صنعتی فروغ میں رکاوٹ بننے کے مترادف ہے۔ اسٹیٹ بینک شرح سود میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔
احسن ظفر بختاوری کا مزید کہنا ہے کہ شرح سود میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں مزید کئی گنا اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف معاہدے کیلئے حکومت کوئی درمیانی راستہ نکالے۔