معاشی مشکلات کم نہ ہوسکی؛ ڈالر اور سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی رہی تاہم کرنسی مارکیٹ میں ایک ڈالر 292 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار کا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی رہی تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھی گئی جبکہ سونے کے بھاؤ بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان رہا تاہم کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو مزید دباؤ میں ڈال دیا ہے جبکہ فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایم ڈی سوئی سدرن کیخلاف 62 کروڑ کے اثاثے چھپانے کی تحقیقات شروع

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے100 انڈیکس میں بدھ کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 0.08 فیصد کی مثبت تبدیلی کے ساتھ 29.89 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ روز کے 39,687 پوائنٹس کے مقابلے میں 39,717 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں اج 354 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین ہوا۔ ان میں سے 175 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 147 میں مسلسل کمی جبکہ 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں کاروبار کے دوران ایک امریکی ڈالر56 پیسے اضآفے سے 287  روپے 85 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ اضافہ ہوا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ایک روپے اضافے کے بعد ڈالرکا بھاؤ 292 روپے ہوگیا ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ملک کی  بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ آج ایک تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 17 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر