اسٹاک میں مثبت رجحان رہا، ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی بھی آئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 633 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار کی نفسیاتی حدود پار کرگیا جبکہ ڈالر کی قدر میں ساڑھے تین روپے کی کمی آئی اور فی تولہ سونا بھی 2 ہزار 500 روپے سستا ہوا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی اور سونے کے بڑھتے بھاؤ کو بھی بریک لگ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی رہی جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی حکومت میں 600 کاروباری شخصیات کو 3 ارب ڈالر قرض دیا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 633 پوائنٹس اضافے سے 40350 پر بند ہوا۔ آج حصص بازار میں 5 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا۔

حصص بازار میں 17 کروڑ 13 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 86 ارب روپے بڑھ کر 6144 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی قدر کا سلسلہ آج تھم گیا۔ انٹر بینک میں ایک ڈالر ساڑھے تین روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈیڑھ روپے سستا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹر بینک میں  کاروبار کے دوران ڈالر 3 روپے 43 پیسے کمی سے 284 روپے 42 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں ایا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایسن کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے سستا ہوکر 294  روپےکا ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں کمی آئی، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2500 روپے کمی سے2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گیا۔

متعلقہ تحاریر