کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، ڈالر اور سونا مزید مہنگا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 301 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 49 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ ایک ڈالر تقریباً 285 روپے جبکہ فی تولہ 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگیا
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ سونے کے بھاؤ بھی بڑھ گئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز منفی رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ بڑھ گئے۔
یہ بھی پڑھیے
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے چینل 24 اور سٹی 42 کے اشتہارات کے ریٹ کس طرح بڑھائے گئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 301 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 49 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 50 ارب روپےکم ہوکر 6093 ارب روپے ہوگئی۔
آج حصص بازار میں 13کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار کی مالیت 3.20 ارب روپے رہی۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دباؤ کا شکار رہا، آج انٹر بینک میں ایک ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوا۔
اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ایک ڈالر 23 پیسے اضافے سے 284 روپے 65 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/r6LTZOnpye pic.twitter.com/AnyTdmlLeW
— SBP (@StateBank_Pak) April 7, 2023
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضآفے سے 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 85 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے ہوگیا ہے ۔