اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافے کے بعد بچت اسکیموں میں منافع بڑھادیا

اسٹیٹ بینک نے ملک میں شرح سود 21 فیصد تک پہنچنے کے بعد قومی بچت اسکیموں میں بڑے منافع کا اعلان کیا ہے، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ سمیت تمام سیونگز سرٹیفکٹس کے منافع بڑھادیئے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) نے مختلف قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے، مرکزی بینک نے شرح سود 21 فیصد تک پہنچنے کے بعد بچت اسکیموں میں بڑے مارجن کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) نے ملک میں شرح سود 21 فیصد تک پہنچنے کے بعد قومی بچت اسکیموں میں منافع کے مارجن میں اضافے کا اعلان کیا ہے. ۔

یہ بھی پڑھیے

72فیصد کاروباری ادارے ممکنہ ڈیفالٹ کی وجہ سے پریشان ہیں، گیلپ  سروے

ایس بی پی نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ایک اعشاریہ 44 فیصد اضافہ کیا جس کے بعد منافع کی شرح 14 اشاریہ 16فیصد ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اسپیشل سیونگز پر منافع 1.40 فیصد بڑھا کر 12.40 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 0.96 فیصد اضافے سے 12 فیصد کردیا ہے۔

مرکزی بینک نے سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح  میں ڈھائی فیصد اضآفی کا اعلان کیا ہے کجس کے بعد نئی شرح منافع  10.75 فیصد ہوگئی ہے۔

نئی شرح منافع 10 اپریل سے ڈپازٹس اور سرمایہ کاری پر لاگو ہوں گی۔ یہ نئی شرح منافع، گزشتہ  ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں سب سے زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اپنی کلیدی شرح سود میں اضافے اور ٹریژری بلز پر حاصلات تقریباً 22 فیصد تک بڑھنے کے بعد کی گئی ہیں۔

سیونگ اکاؤنٹس اور سرٹیفکیٹس پر منافع مرکزی بینک کے پالیسی ریٹ کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں اور عام طور پر تھوڑا زیادہ رکھا جاتا ہے تاکہ چھوٹے بچت کرنے والوں کو بہتر منافع یقینی بنایا جا سکے ۔

جمعہ کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے سلسلے کے مطابق، سی ڈی این ایس نے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 261 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر کے 14.87 فیصد کر دیا ہے۔ گزشتہ سال مئی میں یہ شرح 9.29 فیصد تھی۔

متعلقہ تحاریر