سگریٹ مارکیٹ میں غیرملکی سگریٹوں کی بھرمار پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا اظہار تشویش

ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 2.8 ارب سگریٹ تھا جبکہ مارچ 2023 میں بڑھ کر غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان اور ایران سے غیر ملکی سگریٹ پاکستان سمگل ہو رہا ہے۔ غیر ملکی سگریٹ پر کسٹم ڈیوٹی، ٹیکسز چوری کئے جاتے ہیں، جب کہ دو ماہ میں غیر قانونی سگریٹوں کا مارکیٹ شیئر 39 فیصد تک بڑھ گیا۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں اسمگل شدہ سگریٹوں کی دستیابی میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے، آئی ایم ایف

درآمد پر پابندی سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا خدشہ ہے، صدر او آئی سی سی آئی

ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں 70 نئے اسمگلڈ سگریٹ برانڈز مارکیٹ میں شامل ہوئے ہیں۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان کے مطابق جنوری 2023 میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تھے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ فروری 2023 میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 2.6 ارب سگریٹ تک کم ہو چکا ہے۔ مارچ 2023 می پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 1.8 ارب سگریٹ ہو چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق جنوری 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 2.8 ارب سگریٹ تھے۔ فروری 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 4.6 ارب سگریٹ بڑھ چکا ہے۔ مارچ 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تک بڑھ چکا ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم جولائی 2022 سے 31 مارچ 2023 میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے 92 ارب کا ٹیکس جمع کروایا۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان کے مطابق رواں مالی سال کے مکمل ہونے تک پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے 135 ارب روپے ٹیکس جمع کروانے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 20 فیصد ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کے باوجود حکومتی محصولات میں صرف 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب غیر ملکی سگریٹ کی ڈبیہ پر حکومت پاکستان کی منظور شدہ تصویری اور ہیلتھ وارننگ چسپاں نہیں ہوتی ہے۔

متعلقہ تحاریر