مہنگائی کااثر، نیسلے پاکستان نے اشیا کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے مقدار گھٹادی
نیسلے نے دہی کے آدھا کلو کے پیکٹ کا وزن 10 فیصد کم کرکے 450 گرام کردیا، سکڑاؤ ،پیداواری لاگت بڑھنے کے بعد مقدار کو کم کرکے قیمتوں کو برقرار رکھنے کا ایک طریقہ ہے، فصیح منگی

ملک میں جاری معاشی بحران اورکمر توڑ مہنگائی نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلیے بھی کاروبار کو مشکل بنادیا ہے۔ڈالر کے بحران کے باعث ملٹی نیشنل کمپنیوں کو جہاں منافع کی بیرون ملک منتقلی میں مشکلات کا سامناہے وہیں خام مال کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے اشیاکے دام برقرار رکھنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
ایسے میں نیسلے پاکستان نے مہنگائی کے اثرات کو زائل کرنے کیلیے مہنگائی کے تناسب سے اپنی اشیا کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے ان کی مقدار گھٹادی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے، آئی ایم ایف
درآمد پر پابندی سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا خدشہ ہے، صدر او آئی سی سی آئی
برطانوی جریدے بلومبرگ سے وابستہ پاکستانی صحافی فصیح منگی نے نیسلے پاکستان کے آدھا کلو کے دھی کے پیکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ”نیسلے نے پاکستان میں مہنگائی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے، اس نے حال ہی میں اس دہی کی مقدار میں 10 فیصد کمی کی ہے جو اب 450 گرام مل رہا ہے “۔
Nestle resorts to shrinkflation in Pakistan!
It has recently reduced the quantity of this yogurt by 10% (now 450 grams)
Shrinkflation is a way to maintain prices by reducing the size after production costs rise. Pakistan is seeing record inflation pic.twitter.com/XA0gUedQr8
— Faseeh Mangi (@FaseehMangi) April 12, 2023
انہوں نے بتایا کہ”سکڑاؤ ،پیداواری لاگت بڑھنے کے بعد مقدار کو کم کرکے قیمتوں کو برقرار رکھنے کا ایک طریقہ ہے،پاکستان میں ریکارڈ مہنگائی دیکھنے میں آ رہی ہے“۔









