اسٹیٹ بینک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 170 ملین ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 17 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4,038.3 ملین کی سطح پر آگئے جبکہ کل ذخائر کی موجودہ مالیت 9 ارب 56 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی

ان میں سے نجی بینکوں کے ذخائر کی مالیت 5 ارب 52 کروڑ ڈالر ہے جبکہ سٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 4 ارب 3 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے زر مبادلہ ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 17 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کی موجودہ مالیت 9 ارب 56 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

جے ایس بینک کی بینک اسلامی کا کنٹرول حاصل کرنے کی غیر قانونی کوششیں

مرکزی بینک کے مطابق 7 اپریل 2023 کو تک ملک کے پاس کل غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9,564 ملین امریکی ڈالر تھے۔ غیر ملکی ذخائر کی پوزیشن کی تقسیم درج ذیل ہے۔

سات اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی ) کے پاس غیر ملکی ذخائر 4,038.3 ملین امریکی ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے پاس 5,526.2 ملین امریکی ڈالر موجود ہیں جبکہ کل غیر ملکی ذخائر ارب 56 کروڑ ڈالر ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق  7اپریل 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران، بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 170 ملین امریکی ڈالر کم ہو کر 4,038.3 ملین امریکی ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ تحاریر