اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 300 ملین ڈالر کا اضافہ
چینی کمرشل بینک آئی سی بی سی سے 300 ملین ڈالر کا قرضہ ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 اعشاریہ 96 ارب ڈالر ہوگئے ہیں
حکومت کی جانب سے کمرشل قرض ملنے کے بعد 14 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 300 ملین ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔
جمعرات کو مرکزی بینک کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ایس بی پی کے ذخائر میں اضافہ بنیادی طور پر جی او پی کے تجارتی قرضے کے 300 ملین ڈالر کی وصولی کی وجہ سے ہے.
یہ بھی پڑھیے
کاروباری ہفتے کا آخری روز؛ اسٹاک میں 508 پوائنٹس اضافہ، روپیہ بھی مضبوط
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس کے ذخائر 14 اپریل تک بڑھ کر 4.43 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جو ایک ماہ سے کم کا درآمدی کور فراہم کرے گا ۔
کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5.53 بلین ڈالر تھے، جو مرکزی بینک سے 1.1 بلین ڈالر زیادہ تھے، جس سے کل مائع غیر ملکی ذخائر 9.96 بلین ڈالر ہو گئے۔
گزشتہ ہفتے چین کے صنعتی اور کمرشل بینک (ICBC) نے پاکستان کو 300 ملین ڈالر دیے جوکہ غیر ملکی ذخائر کی نئی پوزیشن کی سے ظاہر ہوتا ہے۔
آئی سی بی سی نے پاکستان کے لیے 1.3 بلین ڈالر کے قرض کی سہولت کے رول اوور کی منظوری دی تھی، جس کا کچھ حصہ پہلے ہی دو سابقہ ادائیگیوں میں واپس کر دیا گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس غیر ملکی ذخائر: 4,432.5 ملین امریکی ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر: 5,532.4 ملین امریکی ڈالر موجود ہیں۔