پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 364 پوائنٹس اضافہ مگر سونا اور ڈالر مہنگا ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس میں 364 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 463 کی سطح پر آگیا جبکہ ڈالر کے قیمت میں 53 پیسے اضافہ ہوا تاہم سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا ہے

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا تاہم انٹر بینک میں ڈالر مہنگا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی اور صرافہ بازار میں سونے کے نرخ مزید بڑھ گئے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی رہی ۔ انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوا تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر بہتر ہوئی مگر مقامی صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مثبت رجحان چھایا رہا ۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس میں 364 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 463 کی سطح پر آگیا۔آج صفر اعشاریہ 89 فیصد کی مثبت تبدیلی آئی ہے۔

حصص بازار میں آج 353 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جس میں سے 178 کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ جبکہ 148 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم 27 کمپنیز کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتیں؛
انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر گراوٹ کا شکار ہوا جبکہ روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 53 پیسے مہنگا ہو کر 283 روپے 92 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/19KEQFFYOe pic.twitter.com/bJcq5U9sgN
— SBP (@StateBank_Pak) April 27, 2023
مقامی اور بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ؛
سونے کے بیوپاریوں کے مطابق آج مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار 800 روپےکا ہوگیا ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج 10 گرام سونا 129 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 87 ہزار 586 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر اضافے سے 2001 ڈالر ہے۔









