کاروباری ہفتے کا آخری روز؛ اسٹاک میں مثبت رجحان، روپے کی قدر میں اضافہ، سونے کا بھاؤ کم ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مثبت رجحان رہا ،100 انڈیکس 116 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 580 پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت  میں کمی آئی ،سونے کا بھاؤ بھی کم ہوگیا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مثبت رجحان رہا جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت کم ہوئی ۔صرافہ بازار میں سونے کے فی تولہ نرخ بھی کم ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس اپریل کے آخری کاروباری روز 116 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 580 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 326 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

دوسری جانب انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلےک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ،انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کم ہوا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان(ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 283 روپے 84 پیسے پر آگیا۔اپریل میں ایک  ڈالر کی قیمت 5 روپے مہنگا ہوا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ آج اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر50 پیسے کمی سے 290 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔

جمعہ کو مقامی صرافہ بازار میں سونے کے نرخ  میں بھی  کمی  آئی ۔سونے کے بیوپاریوں نے بتایا کہ آج فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ۔

متعلقہ تحاریر