حکومت نے ایل پی جی 4.89روپے فی کلو مہنگی کردی، گھریلو سلنڈر2760روپے کا ہوگیا
فی کلو ایل پی جی 233 روپے 88پیسے کی ہوگئی،11.8 کلو کاسلنڈر57 روپے 70پیسے مہنگا ہوگیا، اوگرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

حکومت نے لکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی ) کی قیمت میں پھر 4 روپے 89پیسے کا اضافہ کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پٹرولیم گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
صرف نو فیصد پاکستانی آن لائن شاپنگ کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں، گیلپ سروے کی رپورٹ
ملک میں مہنگائی کی شرح 50 سال بعد 36.4 فیصد تک پہنچ گئی
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا کیا گیا ہے،11.8کلو کےسلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 759 روپے89 پیسے مقررکی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو مائع پٹرولیم گیس 4 روپے 89 پیسے مہنگی ہوگئی ہے، مائع پٹرولیم گیس کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی ہے۔









