ایس این جی پی ایل کو اپریل سے رعایتی ٹیرف پر گیس کی فراہمی روکنے کی ہدایت
تمام شعبہ جات کو اوگرا کےمقرر کردہ نرخوں پر گیس فراہم کی جائے، وزارت توانائی نے سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کوخط

وزارت توانائی نے سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل ) کو خط لکھ کر اپریل 2023 کے بعد سبسڈی والے ٹیرف پر گیس کی سپلائی روکنے کی ہدایت کردی ۔
سوئی ناردرن کو ہدایت کی گئی ہے کہ سبسڈی سےمستفید ہونے والےشعبہ جات سے اوگرا کے مقررکردہ نرخ وصول کیے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے ایل پی جی 4.89روپے فی کلو مہنگی کردی، گھریلو سلنڈر2760روپے کا ہوگیا
معاشی ماہر نے درآمدات میں گراوٹ کو مہنگائی کی وجہ قرار دیدیا
وزارت توانائی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایس این جی پی ایل تمام شعبہ جات کو اوگرا کے نرخوں پر گیس فراہم کرے تاکہ درآمدی گیس کی قیمت وصول کی جا سکے اورکمپنی پرکوئی اثر نہ پڑے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سبسڈی بجٹ کی عدم موجودگی میں برآمدی شعبے کو رعایتی نرخ پر گیس کی فراہمی آر ایل این جی سپلائی چین کی پائیداری کے لیے خطرہ ہے۔
سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ مارچ اور جون میں پانچ شعبہ جات کو رعایتی شرح پر2، 2ارب روپے کی گیس کی فراہمی کیلیے4 ارب روپے کی گرانٹ چاہتا ہے۔









