ہفتہ وار مہنگائی 48.35 فیصد تک جا پہنچی، رپورٹ
پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.05 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک میں کھانے پینے کی اشیاء مہنگائِی بدستور بلند ترین سطح پر ہے اور ہفتہ وار مہنگائی ایک سال میں بلند ترین سطح 48.35 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.05 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک میں تیزی، ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی آئی
40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ایک ہفتےمیں 30 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 35 روپے 74 پیسے، آلو 3 روپے 4 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ جبکہ نیڈو دودھ کا 390 گرام پیکٹ 26 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق دال چنا 4 روپے 82 پیسے ، دال مسور 5 روپے 11 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے انڈے 4 روپے 89 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ مٹن 26 روپے 61 پیسے ، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 24 روپے 61 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔ کیلے تازہ دودھ ، دہی چاول سمیت دیگر اشیاء بھِی مہنگی ہوئیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیتموں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں پیاز 12 روپے 81 پیسے لہسن 12 روپے 56 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ ٹماٹر ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر اور خوردنی گھی سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں۔
عوام کا شکوہ ہے کہ جو اشیائے ضروریہ سستی ہوئی ہیں ان کے دام پہلے ہی بلند ترین سطح پر تھے اور ایسے میں معمولی سی کمی سے ان کی قوت خرید بہتر نہیں ہوگی۔









