52 فیصد پاکستانی اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات سے دوچار

سروے میں 26 فیصد کی رائے تھی کہ انہیں اپنے اخراجات پورے کرنے میں کسی حد  تک مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے، گیلپ سروے

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 52 فیصد پاکستانی اپنے اخراجات پورے کرنے میں شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔

سروے میں پاکستان بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مرد و خواتین سے سوال کیا گیا تھا کہ”کیاآپ کو لگتا ہے کہ آپ یا آپ کا گھرانہ باآسانی اپنے اخراجات پورے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟“۔

یہ بھی پڑھیے

صرف نو فیصد پاکستانی آن لائن شاپنگ کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں، گیلپ سروے کی رپورٹ

پنجاب میں بیروزگاری کی شرح سات فیصد تک جا پہنچی، گیلپ اور پرائیڈ کا تجزیہ

اس سوال کےجواب میں 52 فیصد پاکستانی بولے کہ  انہیں اپنے اخراجات پورے کرنے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے جبکہ 26 فیصد کی رائے تھی کہ انہیں اپنے اخراجات پورے کرنے میں کسی حد  تک مشکلات کا سامناکرناپڑتا ہے۔

گیلپ اینڈ گیلانی سروے میں 17 فیصد رائے دہندگان نے دعویٰ کیا کہ  وہ کسی حد تک اخراجات پورے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ 4 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر اپنے اخراجات پورے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

گیلپ اینڈ گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کے مطابق یہ سروے14مارچ سے 22 مارچ 2023 تک   پاکستان کے چاروں صوبوں کی شہری و دیہی آبادی پر مشتمل 1135مرد و خواتین سے بذریعہ ٹیلی فون کیاگیا۔

متعلقہ تحاریر