ہفتے کا پہلا روز معیشت پر بھاری؛ اسٹاک میں بدترین مندی، روپیہ کمزور اور سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر آگئے
آئی ایم ایف پروگرام کی عدم بحالی کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور 100انڈیکس 412 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 829 کی سطح پر بند ہواجبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا جبکہ سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر آگئے

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلا روز ملکی معیشت پر بھاری گزرا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کے نرخ بھی بڑھ گئے ۔
مئی کے دوسرے کاروباری ہفتے کا پہلا روز معیشت پر بھاری ثابت ہوا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی چھائی رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا جبکہ سونا کی قیمت نے نیا ریکارڈ بنا دیا ۔
یہ بھی پڑھیے
ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا تاہم اختتامی لمحات تک 100 انڈیکس شدید مندی کاشکار ہوا ۔ آج حصص بازار کا انڈیکس صفر اعشاریہ 97 فیصد منفی تبدیلی کا نشانہ بنا ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 412 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 829 کی سطح پر بند ہوا ۔ معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر اس منفی رجحان کو جنم دے رہی ہے۔
آج حصص بازار میں 340 کمپنیز کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 80 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 236 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔24 کمپنی کے شیئرز پرائس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔
دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے پاکستانی روپے کے مزید پچھاڑ دیا ہے ۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 26 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپیہ مہنگا ہوا ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان(ایس بی پی) کے جاری کردہ اعدار و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 26 پیسے اضافے سے 283 روپے 85 پیسے کا ہوگیا ۔ گزشتہ جمعہ کو ڈالر 283روپے 59 پیسے کا تھا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/6EmVfWL8JL pic.twitter.com/SoCd5dWQsz
— SBP (@StateBank_Pak) May 8, 2023
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے روپے کو اپنی گرفت میں لیے رکھا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک روپے اضافے سے ڈالر 288 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونے تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے ۔ آج فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے سے2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔