پاکستان آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر دیوالیہ ہوسکتا ہے، بلومبرگ اور موڈیز کا انتباہ

پاکستان کو امید ہے کہ مالی سال کے بقیہ حصے میں بیرونی فنانسنگ کی ضروریات پوری ہو جائیں گی لیکن جون کے بعد پاکستان کی فنانسنگ غیر یقینی ہے، رپورٹ

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز اور امریکی جریدے بلومبرگ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان  آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر دیوالیہ ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی اداروں کے مطابق جون کے بعد پاکستان فنانسنگ غیر یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی معیشت کیلئے نئی مشکل، آئی ایم ایف نے مزید شرائط کی فہرست تھما دی

ملک میں جاری معاشی بگاڑ 5 لاکھ صنعتی ملازمین کی نوکریاں کھا گیا

 موڈیز اور بلومبرگ کہنا ہے کہ  پاکستان کو امید ہے کہ مالی سال کے بقیہ حصے میں بیرونی فنانسنگ کی ضروریات پوری ہو جائیں گی لیکن جون کے بعد پاکستان کی فنانسنگ غیر یقینی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان زرمبادلہ کے کمزور ذخائر کی وجہ سے دیوالیہ  ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کے مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان جاری مذاکرات پر بیان جاری کیا تھا۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا  تھاکہ پاکستان کے ساتھ نوے جائزے پر مسلسل کام کر رہے ہیں، اس جائزےکو مکمل کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نیتھن پورٹر نے کہا کہ نویں جائزے کےکامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی اور نویں جائزے کی کامیابی سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا۔

متعلقہ تحاریر