قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں آج سے اضافہ
3 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 0.92 فیصد، 6 ماہ پر 1.18فیصد ،سیونگ اکاؤنٹ پر ایک فیصد اضافہ کردیا گیا، بہبود، پنشن اور شہدا سرٹیفکیٹ پر شرح برقرا رہے گی۔

حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا، اطلاق آج سے ہوگا۔
تین ماہ کے سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 0.92 فیصد، 6 ماہ پر 1.18 فیصد، سیونگ اکاؤنٹ پر ایک فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ بہبود، پنشن اور شہدا سرٹیفکیٹ پر پرشرح برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف نے پاکستان پر 493 ارب روپے کی پیٹرولیم لیوی کی شرط رکھ دی
اپٹما نے بجلی کے علاقائی مسابقتی توانائی کے نرخ سے متعلق حکم امتناع حاصل کرلیا
بچت اسکیموں کے 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں 0.92فیصد اضافہ کیا گیا، جس کے بعد 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع 20.84 فیصد ہو گئی۔
6 ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع 1.18فیصد اضافے کے بعد 20.82فیصد ہو گئی۔سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع ایک فیصد اضافے سے 19.50فیصد جبکہ سیونگ سرٹیفکیٹس کی اوسط شرح منافع 0.27 فیصد اضافے سے17.40فیصد ہو گئی۔ اسی طرح بہبود، پنشن اور شہدا سرٹیفکیٹس کی شرح منافع 16.56فیصد پر برقرار ہے، نئے ریٹس کا اطلاق آج سےہوگیا۔
ایف بی آر کی طرف سے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس کی مختلف سکیموں پر فائلرز پر 15 فیصد جبکہ نان فائلرز پر 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس چارج کیا جاتا ہے۔ان سکیموں پر ڈھائی فیصد زکٰوۃ کاٹی جاتی ہے۔









