عمران خان کی گرفتاری، معیشت پر بھاری؛ ڈالر 7 روپے مہنگا، اسٹاک میں 300 پوائنٹس کی کمی
ملک میں سیاسی بے یقینی کے باعث بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صفر اعشاریہ 75 فیصد کی منفی تبدیلی دیکھی گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ساڑھے پانچ روپے مہنگا ہوکر تاریخ کی بلندترین سطح 291 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے کا ہے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملکی معیشت بدترین حالات کا شکار ہوگئی ۔ آج اسٹاک مارکیٹ میں 300 پوائنٹس کمی جبکہ ڈالر کی قیمت ساڑھے پانچ روپے بڑھ گئی ۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار رہا ۔100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ روپیہ بھی شدید دباؤ کا شکار رہا اور ڈالر ساڑھے 5 روپے مہنگا ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیے
غیر مستحکم سیاسی صورتحال کی وجہ سے ایک تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار روپے کا ہوگیا
سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے ۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 300 پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار 74 پر بند ہوا ۔
ملک میں سیاسی بے یقینی کے باعث بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صفر اعشاریہ 75 فیصد کی منفی تبدیلی دیکھی گئی ۔ آل شیئر انڈیکس کا حجم منگل کو 203.1 ملین سے کم ہو کر 99.2 ملین پر آ گیا ہے ۔
حصص بازار میں آج 313 کمپنیز کے حصص کا لین دین ہوا جس میں 98 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 194 کمپنی کے حصص کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 کمپنیز کے حصص کے بھاؤ مستحکم رہے ہیں۔
دوسری جانب سیاسی بے چینی ڈالر کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے ۔ آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے پاکستانی روپے کو شدید دباؤ میں رکھا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
انٹرنیٹ کی بندش سے حکومتی محصولات اور ٹیلی کام کمپنیز کو اربوں روپے کا نقصان
اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی ) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق انٹر بینک میںروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ساڑھے پانچ روپے اضافے سے 290 روپے 22 پیسے کی بلند ترین سطح پر آگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے شدید گراوٹ کا شکار بنا ۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا بھاؤ سات روپے بڑھ کر 297 روپے ہوگیا ۔